رینالہ خورد کے علاقے خضر ٹاؤن میں میں سحری کے وقت دوہرے قتل کی ہولناک واردات ہوئی ہے جہاں شوہر نے اپنی بیوی شبنم اور ساس زبیدہ بی بی کو بے رحمی سے چھریوں کے وار کر کے قتل کر ڈالا جبکہ گھر میں موجود 10 سالہ بچی سحر کو شدید زخمی کر دیا.بچی کو مقامی لوگوں نے طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر رینالہ خورد منتقل کر دیا ہے جبکہ قاتل قمر موقع واردات سے فرار ہوچکا ہےاور مقامی پولیس تھانہ سٹی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آلہ قتل اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر مزید کاروائی شروع کردی ہے.جب اس اندوہناک واقعہ بارے اوکاڑہ ڈائری نے مقامی لوگوں سے معلومات لیں تو پتا چلا کہ ان کے گھر میں جھگڑا تو ہوتا ہی رہتا تھا تاہم دوماہ سے جھگڑا کچھ زیادہ ہی ہوگیا تھااور اس لڑائی کی بنیاد یہ تھی کہ قمر نامی قاتل کی سالی دو ماہ سے غائب تھی اور اس کی بیوی اور ساس کا کہنا تھا کہ اسے قمر نے اغوا کر کے کہیں چھپا رکھا ہے جبکہ قمر مسلسل انکاری تھا.آج صبح بھی اسی موضوع پر تکرار ہوئی جو بڑھتے بڑھتے اس افسوسناک سانحے پر اختتام پزیر ہوئی۔
