آج کا دن رینالہ خورد کیلئے انتہائی افسوسناک ثابت ہوا جہاں پہلے تو ایک بارات کی گاڑی خوفناک حادثے سے دوچار ہوئی اور اس کے نتیجے میں باپ اور اس کے تین بچے جھلس کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ آج ہی کے روز ایک سنگدل خاتون نے دوبچوں کو نہر میں پھینک دیا جن کی تاحال تلاش جاری ہے۔
رینالہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ خاتون بچوں کی تائی تھی اور اس کا کہناہے کہ اس نے یہ کام ان بچوں کی ماں کیساتھ دشمنی کی بنا پر کیا ہے۔دونوں بچوں کی عمریں پانچ اور سات برس تھیں جبکہ ان کے نام جواد اور حماد تھے۔