رینالہ خورد ،محکمہ ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن رینالہ خورد کے انسپکٹر عرفان گجر اور طیبہ نے فرض شناسی کی انتہا کرتے ہوئے انوکھا کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے اور بغیر کسی نوٹس کے گھر کو صرف سات ہزار روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر چار چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں سمیت سیل کر دیا ہے چھوٹے بچے جو کہ صبح سے گھر میں محصور ہیں کا گرمی کی شدت اور خوف سے برا حال ہے بچوں کا کہنا ہے کہ وہ بغیر کچھ کھائے پئے صبح سے قید ہیں جبکہ ان کے والدین بھی گھر پر موجود نہ تھے.
