live stock okara news 574

رینالہ خورد،منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او حسن اسد علوی

منشیات فروش معاشرہ کا ناسور ہیں جرائم پر قابو پانے اورمیرٹ پر مقدمات کی تفتیش کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں فرانزک لیب اور تھانہ جات میں ہیومی سائیڈ و اینٹی نارکوٹکس یونٹس کا قیام اسی سلسلہ کی کڑی ہے حسن اسد علوی ڈی۔پی۔او۔اوکاڑہ ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحصیل پریس کلب کے وفد جس کی قیادت ظہور احمد شاہین کر رہے تھے سے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ انجمن مزارعین کے علاقوں سمیت کوئی بھی ایریا قا نون کی بالا دستی سے باہر نہیں ضلع بھر میں غیر ملکی ماہرین خصوصا چائینز کی حفاظت دلوں جان سمیت قومی فریضہ سمجھ کر کر رہے ہیں میری فورس کا ہر فرض شناس جوان میرا بازو ہے کرپٹ عناصر کی میری لغت میں کوئی جگہ نہیں ان کو چاہیے کہ اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ گھر جانے کے لیے تیار رہیں اللہ نے مجھے جو اختیار دیا ہے اس کو عبادت سمجھ کر سائلین کی خدمت کرتا ہوں ہر مظلوم اور شریف آدمی میرے لیے خصوصی حیثیت رکھتا ہے سفارشی کلچر کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے گرد قانون کا شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا ۔اس موقع پر چوہدری طلعت مشتاق،محمد کا شف،ارشاد احمد ،طاہر محمود حاجی جاوید اقبال،ملک خرم شہزاد ،راو خاور فاروق،شمشاد علی فیصل،چوہدری شاہد رسول چوہدری ساجد حسین،راو ندیم قادری ،اصغر رحمت و دیگر بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں