شادی ایک حسین بندھن ہے جس کے بعد شادی شدہ جوڑے ہنی مون کے نام پرسیروتفریح کیلئے مختلف مقامات پر جاتے ہیں لیکن ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے آج بھی ایسا ہی ہوا جب ضلع اوکاڑہ کا اصغرنامی نوجوان جس کی دو ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور وہ اپنی فیملی کے ہمراہ مری سیر کیلئے منی بس پر جارہاتھا کہ رینالہ خورد میں نیشنل ہائی وے پرپل جوڑیاں کے قریب ان کی گاڑی ڈائیوو بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تاہم اصغرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا.ریسکیو 1122 نے زخًیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں منتقل کردیا ہے.
