رینالہ خورد،نیشنل ہائی وے پر پٹرول سے بھر ا آئل ٹینکر الٹ گیا،پٹرولنگ پولیس اور ریسکیو کی بروقت کاروائی سے کوئی مزید سانحہ نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر پٹرول سے بھرآئل ٹینکر الٹ گیا ۔ آئل ٹینکر میں چالیس ہزار لیٹرپٹرول تھا جو بہنے سے کوئی بڑا سانحہ بھی ہوسکتا تھا تاہم چیف پٹرولنگ آفیسر سائرہ طارق اور ایڈمن آفیسر توقیر عباس کی قیادت میں موٹروے اور دیگر اداروں نے مل کر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پٹرول دوسرے ٹینکر میں منتقل کردیا ۔ عوام نے پٹرولنگ عملہ کو اس ذمہ دارانہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
