رینالہ خورد،ٹریفک قوانین سے آگہی کیلئے واک کا اہتمام

پٹرولنگ پولیس چوکی کھوکھرکوٹھی کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیاجس میں اے ایس پی رینالہ خورد میڈم حنا نیک بخت ایس ایچ او صدر رینالہ خورد اختر خان انسپکٹرانچارج پٹرولنگ پوسٹ کھوکھر کوٹھی جعفر علی ایس آئی اے ایس آئی محمد اشفاق اے ایس آئی قمر الزمان محرر پوسٹ کھوکھر کوٹھی ضمیر حیدر و ملازمان پوسٹ آگاہی واک میں شرکت کی۔اس کے علاوہ اس آگاہی واک میں مقامی پولیس کے علاوہ لوکل ٹرانسپورٹرز،ڈرائیورز،اورعوام کی کثیر تعداد بھی شامل تھی واک میں پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ٹریفک سے آگاہی کے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔ڈرائیور حضرات ریفلکٹر ٹریکٹر ٹرالی اور گڈز ٹرانسپورٹ پر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں ۔اور گڈز ٹرانسپورٹ اوور لوڈنگ سے پرہیز کریں۔واک تھانہ صدر سے شروع ہو کر کلمہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی. سجاد ٹکا ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس اوکاڑہ نے کہا کہ ایمرجنسی یا حادثہ کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن 1124 پر کال کریں ہم ہمہ وقت عوام الناس کی خدمت کے لئیے تیار ہیں ۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button