اوکاڑہ ،تحصیل کچہری رینالہ خورد میں لڑکی پر تشدد کا معاملہ سٹی رینالہ پولیس نے چار خواتین سمیت نو نامزد جبکہ پندرہ نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا ایس ایچ او تھانہ سٹی رینالہ خورد آفتاب صابر کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کچہری رینالہ خورد میں صائمہ نامی لڑکی کو اس کے عزیزوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گلے میں ڈوپٹہ ڈالتے ہوئے اسے گھسیٹا تھا جس کو پولیس نے ملزمان کے چنگل سے بچاتے ہوئے مقامی عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت کی جانب سے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم پر پولیس نے متاثرہ لڑکی صائمہ کے حقیقی ماموں فیروز پور روڈ لاہور کے رہائشی ملک غلام حسن کی مدعیت میں نو نامزد ملزمان شوکت علی ،مظہر ،امیر حسن ،جعفر علی ،محمد علی ،بشیرا حمد ،مختاراں بی بی ،عزیزاں بی بی زکراں بی بی اور گلشن سمیت پندرہ نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے ایس ایچ او آفتاب صابر کے مطابق اس وقوعہ کی میرٹ پر تحقیقات کی جائے گی اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
