police man heart attack in renala 443

رینالہ خورد،کانسٹیبل دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

رینالہ خورد میں ایک کانسٹیبل دوران ڈیوٹی انتقال کر گیا.میاں محمد طفیل صدر تھانہ رینالہ خورد میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میٹھا بھٹی میں ادا کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر رینالہ،ایس ایچ او صدر تھانہ اور پولیس کے جوانوں اورعلاقہ بھرکی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او صاحب نے مرحوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور لواحقین سے تعزیت کی.

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.