یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسرخورشیداصغر کرونا وائرس سے جاں بحق 789

رینالہ خورد،کرونا وائرس نے ضلع اوکاڑہ کو معروف ترین علمی شخصیت سے محروم کردیا ۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں مگر عوام کی جانب سے احتیاط بالکل بھی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے ۔ آج کرونا وائرس کے باعث ہی یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے انتہائی شفیق استاد معروف علمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹرخورشید اصغر کرونا وائرس کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔ یونیورسٹی ذراءع کے مطابق ڈاکٹر خورشید اصغر یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے سینئرترین پروفیسر تھے اور ان کا شمار یونیورسٹی کے بانیان میں ہوتا تھا یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں انہوں نے ہی کمپیوٹراور آئی ٹی سمیت کئی شعبہ جات تشکیل دئیے ۔ پروفیسر ڈاکٹرخورشیداصغر ساہیوال کے گاؤں ساہیوال کے رہائشی تھے چند روز قبل انہیں کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر ہسپتال میں داخل رہے ۔ اور آج خالق حقیقی سے جاملے ۔ ضلع بھر کی علمی و ادبی شخصیات نے پروفیسر خورشیداصغر کے انتقال کو بہت بڑا علمی خسارہ قراردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں