رینالہ خورد،مختلف اداروں میں تلخی اور سخت جملوں کااستعمال معمول کی بات ہے مگر بعض اوقات اس سے آگے بڑھ کر لاتوں اور مکوں تک بھی پہنچ جاتی ہے ایسا ہی رینالہ خورد میں بھی ہوا.تھانہ سٹی رینالہ خورد میں درج ایف آئی آر کے مطابق ایم ایس رینالہ خوردہسپتال ڈاکٹرصغیر نے اپنے کلرک اکرام کو اپنے دفتر بلایا اور اس کو اپنا کام اور رویہ بہتر کرنے کی تاکید کی مگر کلرک یہ سن کر آگ بگولا ہوگیا اور ایم ایس ڈاکٹر صغیر کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا.
