renala bar assosiation result announced 628

رینالہ خورد بارانتخابات،میاں نعیم بشیرصدر،رضوان بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

رینالہ خوردبار کے 320 ممبران ہیں تاہم الیکشن میں304وکلاء نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور یہاں پر ڈیموکریٹک پینل اور جناح پینل کے درمیان مقابلہ تھا۔ڈیموکریٹک گروپ سے صدر کیلئے میاں نعیم بشیرکمیانہ اور جنرل سیکرٹری کیلئے ملک رضوان بھٹی امیدوار تھے جبکہ جناح پینل سے اعظم جٹ بطورصدر اور فہدزمان بھٹی جنرل سیکرٹری شپ کے امیدوار تھے۔
رینالہ خورد بار کے الیکشن میں میاں نعیم بشیرکمیانہ نے 188ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابل اعظم جٹ 117ووٹ لے پائے اس طرح میاں نعیم بشیرکمیانہ 71ووٹوں کی برتری سے صدر رینالہ بار منتخب ہوگئے جبکہ ان کیساتھ ملک رضوان بھٹی 169ووٹ لے کرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اور ان کا مدمقابل فہد 132ووٹ لے پایا۔سینئر نائب صدر کی سیٹ پر محمدعارف 160ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ان کے مخالف امیدوار نزیراحمد 139ووٹ لے سکے۔نائب صدر پر جناح گروپ کے محمداحسان کامیاب ہوئے جنہوں نے 175ووٹ لئے یہاں پر ڈیوکریٹک کے امیدوارعبدالحمید رشید 105ووٹ لے پائے۔ڈیوکریٹک کے ہی ارشد علی 157ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے اس سیٹ پر جناح گروپ کے محمدامتیازنے138ووٹ لئے۔یادرہے کہ رینالہ بار میں تین امیدوار بلامقابلہ بھی منتخب ہوئے جن میں طارق محمود فنانس سیکرٹری،احمدیار لائبریری سیکرٹری اور عابد حسین آڈیٹر منتخب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں