renala mai oil tanker ulat gia 708

رینالہ خورد میں آئل ٹینکر اُلٹ گیا،قوم کا بھیانک روپ ایک بار پھر آشکار ہوگیا

پاکستان میں آئل ٹینکرز کے الٹنے کے کئی واقعات سامنے آتے رہتے ہیں مگر ان ٹینکرز کے الٹنے کے بعد وہاں کی مقامی آبادی جس طرح کے ردعمل کا مظاہرہ کرتی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہوتا ہے حالاں کہ اس وجہ سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں.آج بھی ایسا ہی ہوا جب نیشنل ہائی وے اختر آباد پر تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئےالٹ گیااس طرح اس میں موجود 6000لیٹر سارا تیل بہہ گیا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر اس آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد وہاں پر موجود لوگوں کے ہاتھ میں جو آیا وہ اس کوتیل سے بھر بھر کے لے جاتا رہا.آئل ٹینکر کے الٹنے کے باعث سڑک کے دونوں اطراف لمبی لائنیں لگ گئیں بعد ازاں ان گاڑیوں کے ڈرائیورز اپنی مددآپ کے تحت ریت اور مٹی وغیرہ ڈال کر رستہ صاف کرکے گزرتے رہے.تاہم اوکاڑہ ڈائری کے نمائندے کے مطابق اب پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کررہے ہیں.
renala mai oil tanker ulat gia

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں