okara police news 366

رینالہ خورد میں لینٹر ڈالنے کے دوران چھت گرنے سے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے

اوکاڑہ، رینالہ بائی پاس کے قریب ہاؤسنگ سوسائٹی کے انٹری گیٹ کا لینٹر اچانک گر جانے سے پانچ مزدور ملبے تلے دب جانے سے شدید زخمی ہو گئے ریسکیو عملہ نے ایک گھنٹہ کی جد وجہد سے تمام افراد کو ملبہ سے نکالتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو انچارج ملک ظفر اقبال کے مطابق رینالہ بائی پاس کے قریب روز ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان ایک بہت بڑا انٹری گیٹ تعمیر کر رہے تھے جس کا لینٹر ڈالا جا رہا تھا اس دوران کام کرتے ہوئے اچانک لینٹر زمین پر گر جانے سے کام کرنے والے پانچ مزدور علی شیر ،ندیم ،تنویر ،علی شان اور مقصود وغیرہ شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو عملہ نے ایک گھنٹہ کی جدو جہد سے ملبہ سے نکالتے ہوئے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا اس دوران مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جو کہ وقوعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ارشاد نے بھی وقوعہ کی انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں