رینالہ خورد میں کشتی کے دلچسپ مقابلے،عوام کا زبردست جوش و خروش

رینالہ خورد(ملک خرم شہزاد سے)ایک وقت تھا جب فن پہلوانی میں پنجاب کے شیرجوانوں نے دنیا بھر میں اپنا سکہ جمارکھا تھا ۔رستم زماں گاماں پہلوان ہو، جھارا پہلوان ہو یا بھولو پہلوان سب نے کشتی میں نہ صرف اپنا نام کمایابلکہ ملک کا نام بھی روشن کیا ۔مگر پھر رفتہ رفتہ مناسب حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے یہ فن بھی زوال پزیر ہوتا گیا ۔لیکن اب بھی مختلف شہروں میں کشتی کے یہ مقابلے شائقین کو محظوظ کرتے نظر آتے ہیں ۔رینالہ خورد میونسپل کمیٹی کے پارک گراؤنڈ میں بھی کشتی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں راشد پہلوان بمقابلہ بٹ پہلوان
صفدر پہلوان بمقابلہ اشرف پہلوان
جھارا پہلوان بمقابلہ ندیم پہلوان
مستری پہلوان اوکاڑہ بمقابلہ امتیاز پہلوان
بھالو پہلوان اوکاڑہ بمقابلہ اکمل پہلوان
عثمان پہلوان بمقابلہ آختر پہلوان پتوکی، فاروق پہلوان اور سیف پہلوان کے درمیان ہونے والے کانٹے دارمقابلوں کو عوام نے بے پناہ پسند کیا۔مہمان خصوصی ملک خرام شہزاد اور ملک بوٹانے بہترین کھیل پیش کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر پہلوانوں کا کہنا تھا کہ اگرحکومت ہماری سرپرستی کرے تو آج بھی ہم اس کھیل کے ذریعے پوری دنیا میں ایک نام بنا سکتے ہیں.
دوسری جانب شائقین کا بھی کہنا ہے کہ حکومت ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز کرنے کی بجائے کشتی جیسے روائتی کھیل کے فروغ پر بھی کچھ توجہ دے اور پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ عوام کے لہو کو گرمانے والے یہ خوبصورت مقابلے دیکھنے کو ملتے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button