renala khurd national highway accident 9 injured 604

رینالہ خورد نیشنل ہائی وے پرکیری ڈبہ الٹ گیا،نوافراد شدید زخمی

رینالہ خورد نیشنل ہائی وے پل جوڑیاں کے قریب کیری ڈبہ نمبر تLET/1167 اچانک قلابازیاں کھاگیا جس کے باعث کیری ڈبے میں موجود نو افراد شدید زخمی ہوگئے .عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا.زخمیوں میں چار بچے،تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں.مسافروں کے مطابق کیری ڈبے کا ڈرائیور نیند میں تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے.کیری ڈبے میں موجود فیملی اوکاڑہ سے لاہور جارہی تھی.اس موقع پر ریسکیو1122 کو متعدد کالیں کی گئیں مگر وہ بروقت نہ پہنچ پائے جس کے باعث مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کی مرہم پٹی اور فرسٹ ایڈ دیتے رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں