اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خوردکے ایک گاؤں 4 ون آر میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں واقعہ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ کچھ روز قبل ساوتھ افریقہ کے ایک کوارٹر پر سیاہ فام افریقیوں نے حملہ کر کے پانچ لوگوں کو پہلے چھریاں ماریں اور پھر گولیاں ماریں جن میں 3 مرد 1 بچہ اور 1 خاتون شامل تھی پھر ان کی لاشوں کو بھی جلا دیا۔مرنے والوں میں تین پاکستانی تھے جن میں سے ایک کا تعلق 4 ون آر سے ہے ۔ نوجوان بلال گیارہ سال قبل پیٹ کی آگ بجھانے اور ماں باپ کا سہارا بننے کیلئے ساوتھ افریقہ گیا مگر آج جب بلال کی نعش ساوتھ افریقہ سے رینالہ پہنچی ہے تو بلال کی بیوی اور دوبچے باپ کے تابوت کیساتھ لپٹ لپٹ کر آہ بکا کر رہے ہیں جن کو سن کر کوئی آنکھ ایسی نہیں جو نم نہ ہو ۔ پورے گاوں پر سوگ طاری ہے ۔۔
