renala mai 1000 rupee k liay nojawan qatal 838

رینالہ میں انسانیت مرگئی،ایک ہزارروپے کی خاطر نوجوان قتل

ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں 20 ون آر کے علاقے میں آصف نامی نوجوان کو پولیس کے رضا کار ندیم اور نامعلوم ساتھی نے گولیاں مار دی ہیں.مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کا جھگڑا 1000 روپے سے شروع ہوا جو آصف نے دینا تھا مگر وہ بروقت نہ دے پایا جس پران کی تلخی ہوگئی جو بڑھتے بڑھتے اس نوبت تک آن پہنچی کہ دو لوگوں نے اس پر فائرنگ کردی قتل کرنے والوں میں ایک پولیس رضاکار بھی بتایا جاتا ہے.آصف کی نعش پر اس کے بوڑھے باپ کی آہ و بکا نے ہر آنکھ اشکبار کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں