آج ایک بار پھر زمین لرز اٹھی دن بارہ بجے اوکاڑہ سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے محکمہ موسمیات کے مطابق یہ زلزلہ افغانستان ،آزاد کشمیراور بھارت میںبھی آیا ہے جس کی شدت 6.2تھی زلزلے کے آتے ہی لوگ کلمہ اور آئت الکرسی کا ورد کرتے ہوئےگھروں اور دفاتر سے نکل پڑے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہتمم جامعہ ریاض الجنۃ حافظ حسان صدیقی نے کہا کہ یہ زلزلے دراصل ہمارے لئے ایک پیغام اور تنیہہ ہیں جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ ہمیں بتارہاہے کہ زمین و آسمان میں اختیار و اقتدار میرا ہی ہے میں جب چاہوں جہاں چاہوں جیسے چاہوں کرسکتا ہوں .ہمیں چاہئے کہ اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور اللہ کے احکامات کی بجاآوری میں اپنی زندگیاں صرف کریں.
