ex MNA rao qaiser ali khan died 589

سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راؤقیصرعلی خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

سابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راؤقیصرعلی خان انتقال کرگئے ان کی عمر اکتہر برس تھی اور طویل عرصہ سے علیل تھے راؤ قیصر علی خان ایک ایماندار اور دبنگ شخصیت تھے آپ قیام پاکستان سے ایک روز قبل یعنی 13 اگست 1947 کو پیدا ہوئے اور مسلسل تین مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے دیپالپور میں گیس کی فراہمی کا آغاز ان کے دور میں ہوا …بہت زیرک و دانا اور شریف النفس انسان تھے ان کا کوئی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگاسکتا تھا ایک بار مسجد میں کھڑے ہوکر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے قسم کھا کر کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی یہ دو کام نہیں کئے ایک زنا نہیں کیا اور دوسرا یہ کہ کبھی ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی. آپ کافی عرصہ سے کینسر سے جنگ لڑرہے تھے مگر گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال میں یہ جنگ ہار گئے اور جہانَ فانی سے کوچ کرگئے بلاشبہ موت سے کوئی نہیں بھاگ سکتا ان کی نماز جنازہ مظہرآباد میں اداکردی گئی جس میں معروف سیاسی،سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اللہ ان کی تقصیرات سے درگزر کرتے ہوئے ان کی قبر کو روشن فرمائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں