haveli lakha malhu shekhu incident 572

سانحہ ملہو شیخو سرچ آپریشن مکمل،آخری نعش نکال لی گئی

رپورٹ:قاسم علی

چھ روز قبل دیپالپور کے نواحی علاقے حویلی لکھا میں دریائے ستلج کی لہروں نے ایک کشتی کو ڈبو دیا تھا جس کے باعث کشتی میں سوار پچیس کے قریب افراد ڈوب گئے تاہم سولہ افراد زندہ بچ گئے جبکہ آٹھ افراد کی نعشیں ریسکیو اداروں نے نکال کر ورثا کے حوالے کردی تھیں تاہم ایک بچی کی نعش کیلئے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہا آخر کار آج آرمی کے تربیت یافتہ غوطہ خوروں نے حویلی لکھا پہنچ کر آپریشن کرتے ہوئے ارم نامی بچی کی نعش ریکور کر کے اس کے والد مختار کے سپرد کردی ہے۔ یاد رہے یہ حادثہ چھ روز قبل اس وقت پیش آیا تھا جب منچن آباد سے دودرجن کے قریب افراد حویلی لکھا کے علاقے ملہو شیخو میں ایک فوتگی پر آ رہے تھے مگر کشتی کا تختہ ٹوٹ جانے کے باعث یہ ڈوب گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں