sahiwal board matric result announced 633

ساہیوال بورڈ کے میٹرک امتحانات ضلع اوکاڑہ بازی لے گیا

ساہیوال بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتاءج کا اعلان کردیا ہے ساہیوال بورڈ کے چیئرمین محمدشفیق نے رزرلٹ اناوَنس کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک امتحانات برائے 2019ء ساہیوال سکینڈری بورڈ اینڈسکینڈری ایجوکیشن کا رزلٹ بہتر فیصد رہا ۔ اولین پوزیشنوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ زکریا خالد ولد محمد خالد ڈسٹرکٹ پبلک سکول اوکاڑہ اور محمد ارقم آفتاب ولد محمد آفتاب سلیم ایجوکیٹر سکول العلیم کیمپس اوکاڑہ اور پرائیوٹ امیدوار سہلہ وقاص ولد وقاص بشیر چوہدری فارقلیط سکول سسٹم راجووال دیپالپور نے 1088نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔دیپالپور کے نواحی علاقے راجووال کے رہائشی وقاص بشیر چوہدری کی صاحبزادی ساحلہ وقاص نے 1088نمبر لے کر پورے ساہیوال بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے.یاد رہے ساحلہ وقاص راجووال کے ادارے فاقلیط کی طالبہ ہیں جبکہ چیچہ وطنی کی سارہ عمر دختر محمدعمر اجمل نے دوسری اور ساہیوال کی اروبہ طیب دخترمحمدطیب تیسری پوزیشن کی حقدار بنیں 

sahiwal board matric result announced

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں