سبزی فروش چار سو روپے کی شرط پر زندگی ہار گیا 334

سبزی فروش چار سو روپے کی شرط پر زندگی ہار گیا

انسانی جان کی قیمت صرف چارسو روپے جی ہاں پچپن سالہ منظور احمدنے صرف چار سو روپے کی خاطر اپنی زندگی گنوا دی ۔ہوا کچھ یوں کہ منظور احمد نے دوسرے سبزی فروش کیساتھ شرط لگائی کہ اگر وہ یہ نہر پار کر لے تو وہ چار سو روپے مالیت کی ٹماٹر کی ٹوکری جیت جائے گا ۔اسے اپنی جیت کا اتنا یقین تھا کہ کہ چھلانگ لگانے سے قبل بھی ایک وڈیو میں اس نے کہا کہ اگر اس دوران وہ ڈوب جائے تو اس کا ذمہ دار خود ہوگا ۔

ابتدا میں اگرچہ ایسا لگا کہ وہ باآسانی نہر پار کر جائے گالیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور منظور نہر کے کنارے کے قریب پہنچ کر ڈوب گیا ۔ریسکیو ٹیم اس کی نعش کو تلاش کرنے کیلئے آپریشن کر رہی ہے۔

نہرپار کرنے کی فوٹیج اس وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں