634

سماجی اور معاشی ترقی میں تعلیم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،ریاض الحق جج

اوکاڑہ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی اور معاشی ترقی میں تعلیم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،معاشرہ میں ترقی کے لیے اعلی تعلیم کا فروغ ضروری ہے ،حکومت اعلی تعلیم کے لیے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کا موجودہ ماحول اور طلبہ کی کارکردگی مثالی ہےاس موقع پر کالج ہذا کے پرنسپل ظفر علی ٹیپو ،پروفیسر غلام حسین ڈوگر ،پروفیسر ریاض خان ،ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن راناعبدالشکور نے بھی خطاب کیا نئے بلاک پر لاگت دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے آئے گی جبکہ پرنسپل ظفر علی ٹیپو کی جانب سے کالج میں طلبہ کے لیے مزید نئے کلاس رومز اور کالج میں ٹف ٹائلز ،قائد اعظم ہال میں پانچ سو کرسیوں کے مطالبہ پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق نے ماہ جون سے پہلے تمام مطالبات کے لیے فنڈز جاری کروائے جائیں گے چوہدری ریاض الحق نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو علم کی دولت سے مستفید کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے جس کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے جدید ترقی کی دوڑ میں تعلیم کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اوکاڑہ یونیورسٹی کے قیام کے بعد گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں طلبہ کو تمام تر جدید سہولیات جن میں جدید قائد اعظم ہال میں کرسیوں کی فراہمی ،ٹف ٹائلز ،اور نئے کلاس رومز کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں