motorcycle thief arrested by okara police 847

سوسنار کی ایک لوہار کی،موٹرسائیکل چور آخر کار پکڑا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر موٹر سائیکل چور وں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی پی او جہانزیب نذیر نے کہاکہ موٹر سائیکل چور ی پر زیر و ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے انہو ں نے تمام ایس ڈ ی پی او ز ایس ایچ او ز کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہرکی مشہور جگہوں پر موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کیے جائےاس سلسلہ میں پولیس اہلکاروں کو سفید پارچات میں تعینات کیا جائے ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے انسپکٹر ایس ایچ او قلب سجاد نے موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے شہرکی مختلف جگہوں سے موٹرسائےکل چوری کرنے والے چور امیر علی ولد محمد علی کوسکنہ فتح پور شریف کو ریکی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے ابتدائی طور پر چھ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں ہیں دوران تفتیش مزید انکشافات کی امید ہے موٹر سائیکل چور کو گرفتارکرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نذیر خان نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل اور ایس ایچ او اے ڈویژن اور انکی ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی آمد آمد ہے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز مویشی منڈیوں میں نوسر باز کے خلاف سخت کارروائیاں کریں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں