ایک روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم اس تمام واقعے کا اب ڈراپ سین ہو چکا ہے جس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والا شخص پولیس اہلکار نہیں بلکہ اسٹیج اداکار ہے،جن کا نام شہزاد عاصی ہے اور اس کی ساتھی ڈانسر اداکارہ کیف ہے (جو کہ ایک شی میل ہے) اوروہ دونوں پروڈیوسر کاشف بٹ کے ایک ڈرامے کی ریہرسل کررہے تھے.اس حوالے سے ان کا ایک وضاحتی بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا نام شہزاد عاصی ہے اور میں ایک اسٹیج آرٹسٹ ہوں کل سے سوشل میڈیا پرو ائرل ہونے ویڈیو میں پولیس کی وردی میں ملبوس ہوں جو کہ ایک ڈرامے کی ریہرسل کے دوران بنائی گئی۔میرا پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ ایک قابل احترام ادارہ ہے۔تاہم میں معذرت خواہ ہوں اگر اس سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی میرا پولیس کے شعبے سے کوئی تعلق نہیں ہے.
