اوکاڑہ میں پتنگ بازوں کے خلاف پولیس ایکشن مسلسل جاری ہے آج بھی اس سلسلے میں رینالہ میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سات پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھاتی ڈور اور سینکڑوں پتنگیں پکڑی گئیں ہیں پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں امجد بھٹی،عدیل،محمد جمیل،وکیل احمد،محمدزین،نقاش اور بشیر مسیح شامل ہیں تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل میں بند کردیا گیا ہے.اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں ڈی ایس پی رینالہ نے کہا کہ ڈی پی او حسن اسد علوی کی ہدایات کے مطابق پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی سختی سے جاری رہے گی.
