حویلی لکھا پولیس کی کاروائی،مردار گوشت برآمد 138

سپیشل برانچ کی نشاندہی پر پولیس کی کاروائی،چار من مردار گوشت برآمد

سپیشل برانچ کی نشاہی پر پولیس کی کاروائی،چار من مردہ گوشت برآمد،گوشت ضلع اوکاڑہ کے مختلف شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے نواحی علاقہ حویلی لکھا میں اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر پولیس نے ایک کیری ڈبہ سے 160 کلو گرام مردار گوشت برآمد کر لیا.

یہ گوشت تحصیل دیپالپور ،ضلع اوکاڑہ اور اس کے متعدد علاقہ جات میں فروخت کیا جانا تھاجو کہ انسانی زندگیوں کے لئے انتہائی مضر تھا ۔مردہ گوشت لے جانے والے ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں