شادی بیاہ پر بیہودہ رسمیں اور ہوائی فائرنگ ہمارے کلچرکا حصہ بن گئی ہے حالاں کہ اس کے باعث ہرسال سینکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں آج بھی دیپالپور کے نواحی گاوں بوہلیوال میں ایسا یہ واقعہ پیش آیا جب وہاں آنیوالی بارات میں موجود چند منچلوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر8 سالہ بچہ عثمان غنی ولد محمد اکرم قوم کھچی گولی لگنے سے جان بحق ہو گیا اے ایس پی نوشیروان علی چانڈیو نےفوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم اور اس کیساتھ دُلہااور اس کے تین عزیزوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے.
