384

سیالوی صاحب نے مطالبے سے پیچھے ہٹ کر مذہبی طبقے کو شرمسار کیا،ملک علی احمد نوناری

سیالوی صاحب نے مطالبے سے پیچھے ہٹ کر مذہبی طبقے کو شرمسار کیا ،حکمران سے ایک ملاقات میں اگربدل جانا تھا تو اتنا بڑا نعرہ کیوں لگایا، ملک علی احمد نوناری تفصیلات کے مطابق سماجی و سیاسی شخصیت ملک علی احمد نوناری نے کہا ہے کہ حمیدالدین سیالوی صاحب سات روز میں نفاذ اسلام کا مطالبہ کیا اور پھر اس سے پھر گئے اگر انہوں نے حکمران سے ایک ملاقات میں ہی ڈھیر ہوکر نفاذ اسلام کے مطالبے سے پیچھے ہٹ جانا تھا تو انہیں اتنا بڑا نعرہ لگانے کی کیا ضرورت تھی انہوں نے کہا کہ حمیدالدین سیالوی ایک قابل احترام شخصیت ہیں مگر ان کے اس عمل سے نہ صرف ان کی عزت و قدر میں کمی آئی ہے بلکہ مذہبی طبقے کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آج سب کی زبان پر یہی بات ہے کہ حمیدالدین سیالوی صاحب نے گھٹنوں کو ہاتھ لگوانے ہی تھے تو عوام کو پریشان کیوں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نفاذ اسلام کے مطالبے حکمرانوں سے کرنے کی بجائے ہمیں سب سے پہلے خود پر اسلام نافذ کرنا ہوگا لیکن افسوس ہمارا حکمرانوں سے کیا ہوا مطالبہ ہمارے اپنے عمل سے مختلف ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس میں نہ جان ہوتی ہے اور نہ وہ پورا ہوتا ہے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.