selfi ne aik aur jan le li 552

سیلفی کے جنون میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا،وڈیو آپ بھی دیکھئے

تین روز قبل عید کے روز اوکاڑہ کی نہر باری دو آب میں بیوی سے شرط میں خاوند نے موت کو گلے لگالیا تھا اور آج ایک بار پھر اسی نہر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ہے یہ حادثہ اس وقت ہوا جب کورٹ باری پل پر رحمان کالونی اوکاڑہ کا رہائشی عطا مصطفیٰ دوستوں کے ہمراہ گھومنے گیاجہاں وہ سیلفیاں لیتا رہابعد ازاں اس نے خطرناک سین بنا کر فوٹوز بنوانا شروع کردئیے اور اسی دوروان اس نے نہر میں لٹکتے ہوئے انتہائی خطرناک پوز بنایا اور اسی دوران وہ نہر میں جاگرا حالاں کہ اس کے دوست اسے روکتے رہے مگر وہ دیکھتے ہی دیکھتے پانی کی لہروں کی نذرہوگیا.افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعش کی تلاش جاری ہے.
یہ واقعہ کیسے پیش آیا آپ اس وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں