سینئر صحافی عبدالرؤف طاہرکی جانب سے صحافیوں اور کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینئر صحافی عبدالرؤف طاہر کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں اتحاد پریس کلب اور دیپالپور کے معروف کرکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اس موقع پردبئی میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کرکٹرتصورجموں نے خصوصی شرکت کی جب کہ گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار قاسم علی نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے جس کا ہرنوجوان بے پناہ ٹیلنٹ کا مالک ہے مگر بدقسمتی سے کسی بھی حکومت نے اس ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی یہی وجہ ہے کہ تصورجموں جیسے گوہرنایاب بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں جبکہ تصورجموں نے کہا کہ وہ جہاں بھی جائیں گے پاکستان ہی ان کی شناخت رہے گا اور انشااللہ وہ جلد ہی عرب امارات کی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
