imran bhatti pmc okara 467

سینئر صحافی عمران علی بھٹی پاکستان میڈیا کونسل کے بلا مقابلہ ضلعی صدر منتخب

پی ایم سی کے سالانہ انتخابات میں اوکاڑہ کے معروف سینئر صحافی عمران علی بھٹی پی ایم سی کے بلا مقابلہ ضلعی صدر ملک ولید سنی جنرل سیکر ٹری اور رانا واجد علی ضلعی کوارڈینیٹر منتخب ہو گئے اس حوالے سے ضلع بھر کی اہم سیاسی شخصیات سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو ، ایم این اے راؤ محمد اجمل خان ، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی ،رکن صوبائی اسمبلی ملک علی عباس کھوکھر،چوہدری افتخار احمد چھچھر ایم اپی اے ، میاں خرم جہانگیر وٹو ایم پی اے، راؤ سعد اجمل خاں وائس چےئرمین ضلع کونسل ، سید زاہد علی گیلانی ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)،سرپرست پنجاب وضلعی امیر جمیعت علماء اسلام (ف)اوکاڑہ سید محمد انور شاہ بخاری سمیت ضلع بھر کی سماجی ، مذہبی، کاروباری اور صحافتی شخصیات نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب عہدیداران اپنے ممکنہ وسائل کے اندرصحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور اپنی تما م تر توانائیاں صرف کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں