حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)سینئر صحافی محمد افضل شہزاد کے والد کی وفات پر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ اور حجر ہ پریس کلب کے وفد نے ضلعی صدر راؤ مشتاق قادر خاں کی قیادت میں انکی رہائش گاہ موضع جندران کلاں جاکر ان سے اظہار تعزیت کیا،اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میا ں افتخار حسین چھچھر ،چیئرمین میونسپل کمیٹی منڈی احمد آباد مرزا ناظم بیگ ،محمد نوازانجم ،حافظ جاوید اقبال ،چوہدری محمد افتخار ،وسیم خان غوری بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
