چند روز قبل دیپالپور کے نواحی گاؤں شام دین واہگرہ میں مکئی کے کھیتوں سے ملنے والی سرکٹی نعش کا معمہ حل ہوگیا ہے اور اس اندوہناک قتل میں ملوث قاتل بھی گرفتار کرلیاگیا ہے جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے.اے ایس پی دیپالپورنوشیرواں علی چانڈیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دیپالپور کے نواحی گاوں شام دین میں چند دن قبل فصل مکئی سے ایک نوجوان کی نعش ملی جس کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا نانعلوم نعش کی شناخت نہ ہو سکی ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور قلب سجاد اعوان کو نامعلوم نعش کے ورثا اور ملزمان ٹریس کرنے کا ٹاسک دیا گیا جس نے شب روز محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقتول کی شناخت کی اور مقتول کو قتل کرنے والے ملزم نواز ولد اسلم قوم میں سکنہ پیر دی بستی کو گرفتار کر لیا قاتل کی نشاندہی پر مقتول کاموٹرسائیکل 2 عدد موبائل اور آلہ قتل برآمد کر لیا قاتل نے اعتراف جرم کرتے ہوے بتایا کہ اس نے تیرہ سو روپے نہ دینے کی وجہ سے مقتول جس کا نام اصغر علی ولد عباس ہے کو قتل کیا ہے.عوام نےاندھے قتل کی واردات ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور قلب سجاد اعوان اور ایس ڈی پی او نوشیرواں چانڈیوکو خراج تحسین پیش کیا ہے.
