okara police news 543

شاہبھور،بچی سے زیادتی کرکے وڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنےکامعاملہ،ڈی پی اونےسخت نوٹس لے لیا

اوکاڑہ میں تھانہ شاہبھور کے علاقہ36ٹو ایل کی رہائشی بیوہ خاتون سکینہ اپنی پندرہ سالہ بیٹی نازیہ کے ہمراہ ڈی پی او حسن اسد علوی کے دفترپیش ہوئی اور درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی کو مقامی رہائشی اوباش نوجوان ماجد کافی عرصہ سے چھیڑ چھاڑ کرتا تھا گزشتہ ماہ اس کی بیٹی چارہ لینے جا رہی تھی کہ ماجد نے اس کو زبردستی قابو کرتے ہوئے اس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی فلم بھی بنا تا رہا جبکہ اس کا ایک ساتھی اکرام جو کہ مسلح تھا وہ بھی فلم بنا نا رہا دونوں ملزمان نازیہ کو بلیک میل کرتے رہے اس دوران انہوں نے بنائی جانیو الی فلم اپ لوڈ کر دی ہے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شاہبھور کو ہدیات کی کہ اس وقوعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے انہوں نے متاثرہ بچی نازیہ اورا س کی والدہ سکینہ کو یقین دہانی کروائی کے ان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں