اوکاڑہ،شادی پر کھانا پکوائی کے پیسے مانگنے پر چار ملزمان کا حجام کی بیوی اوربیٹوں پر وحشیانہ تشدد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبھور کے علاقہ 35ٹو ایل کی رہائشی خاتون امیراں بی بی نے پولیس کو دی جانیو الی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا خاوند یونس حجام ہے جو کہ پکوائی کا کام بھی کرتا ہے گزشتہ سال مقامی رہائشی گلزار نامی شخص کی شادی پر اس نے کھانا تیار کیا تھا جس کے پیسے گلزار سے مانگنے پر وہ غصہ کرتا تھا گزشتہ روز امیراں بی بی اپنے بیٹوں خالد اور وحید کے ہمراہ کھیتوں سے چارہ لینے جا رہی تھی اس دوران اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح ملزمان گلزارعرف پپو ،فاروق ،حمزہ اور انتظار نے امیراں اورا س کے بیٹوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا ملزمان اہل علاقہ کے آنے پر موقع سے فرار ہو گئے مقامی پولیس وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی اور زخمی ہونیو الوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
