تھانہ شاہبھورکے علاقہ میں کاروباری لین دین پر ملزمان ذیشان،علی رضا،فدا حسین اور امیر علی نے پکار15پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان نے ہم سے 5لاکھ روپے اور مزدا ڈالا چھین کر فرار ہوگئے ہیں ۔ مقامی پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی گردونواح سے پوچھ گچھ کی گئی اور شواہد کو اکٹھا کیا گیا ۔ مقامی لوگوں سے پوچھا گیا انہوں نے کہاکہ یہاں پر ایسی کوئی واردات رونما نہ ہوئی ہے جس پر جھوٹی اطلاع دینے والے ملزمان سے پوچھا گیا توملزمان نے اعتراف کیا کے لین دین کے تنازعہ میں ہم نے جھوٹی اطلاع دی ہے ۔ جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
