okara railway phatak band ho gia 740

شیخ رشید کا دورہ اوکاڑہ کی عوام کیلئے مصیبت بن گیا

عام طور پر یہ ہوتا ہے کہ جب کسی محکمے کا صوبائی یا وفاقی وزیر کسی علاقے کا دورہ کرتا ہے تو اس محکمے سے متعلق شکایات دور کرنے کی کوشش کرتا ہےلیکن گزشتہ دنوں شیخ رشید کا دورہ عوام کیلئے وبال جان بن گیا ہے وہ اس طرح کہ اوکاڑہ شہر سے ملانے والے ایک اور ریلوے پهاٹک پر تالا لگا کرشہریوں کے لیئے بند کر دیا گیااور اس کی وجہ ریلوے کی جانب سے میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کو واجبات کی عدم ادائیگی بتائی گئی ہے.ریلوے پھاٹک بند کرکے فلیکسسز آویزاں کر دی گئیں جن پرواضح لکھا ہے کہ ریلوے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پھاٹک کو بند کردیا گیا ہے.یادرہے کہ چند روز وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے اوکاڑہ ریلوے سٹیشن کا دورہ بھی کیا تھا مگر انہوں نے ریلوے کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے عمران خان کی وکالت اوربلاول بھٹو زرداری پرہی اپنا فوکس رکھا.جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان کے جانے کے بعد ادائیگی کی امید نہ ہونے پر ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر نے تنگ آکر پھاٹک بند کرنے کے احکامات جاری کرکے ریلوے حکام کو بقایا جات کلیئر کرنے کا کہہ دیا ہے.میونسپل کمیٹی کے اس اقدام اور ریلوے کی ڈھٹائی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں