live stock okara news 596

شیرگڑھ،ایک ہی وقت میں جان دینے والے دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ اداکردی گئی،مقامی قبرستان میں سپردخاک

اوکاڑہ کےنواحی گاؤں 29ون اے ایل میں دو بھائیوں کی اچانک موت پورا گاؤں غم سے نڈھال مرنے والوں کے خاندان میں صفِ ماتم بچھ گئی بتایا گیا ہے کہ تھانہ شیر گڑھ کے نواحی گاؤں 29ون اے ایل کا رہائشی پیر بخش اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ وفات پا گیا جس کا چھوٹا بھائی نزیر احمد اپنے بڑے بھائی کی اچانک وفات پر غم سے نڈھال ہو گیا جسے بھی اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس کے نتیجے میں وہ بھی خالقِ حقیقی سے جا ملا گھر میں دو بھائیوں کی اچانک موت پر پورے خاندان میں صفِ ماتم بچھ گئی اہل گاؤں دو بھائیوں کی موت پر غم سے نڈھال ہو گئے اہل گاؤں نے بتایا کہ دونوں بھائیوں میں بے پناہ محبت تھی جو بہت خوش اخلاق تھے دونوں بھاؤں کا ایک ساتھ جنازہ ہوا اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں