اوکاڑہ،نواحی گاؤں 20جی ڈی میں ٹریکٹروائپر سے گندم کی کٹائی کے دوران ٹریکٹر کے سلنسر سے چنگاری نکلی جس کی وجہ سے اچانک گندم میں آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے تیزی کے ساتھ گندم کی کھڑی فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اہل دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش شروع کردی ریسکو 1122اور فائر برگیڈ کے عملہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا بتایا گیا ہے کہ تین کسانوں آغا سیال، ملک سلیم اور اصغر کی لاکھوں روپے مالیت کی 35ایکڑ کھڑی گندم کی فصل جل کر خاکستر ہوگئی جس کی وجہ سے کسانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی عینی مشاہد ین کے مطابق ریسکیواور فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا اگر دونوں ڈیپاٹمنٹ کے ذمہ داران فوری کارروائی کرتے تو بڑے نقصان سے بچا جا سکتا تھا ۔
