شیرگڑھ،سینئرصحافی عمران زاہد کھوکھراوورسیزپاکستانی یونٹی کے صدرسوشل میڈیا پاکستان مقرر
اوورسیزپاکستانیز کی نمائندہ عالمی تنظیم اوورسیزپاکستانی یونٹی کی جانب سے شیرگڑھ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی عمران زاہد کھوکھرصدراوپی یو سوشل میڈیاپاکستان مقرر ہوگئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ان کی تعیناتی پر مرکزی چیئرمین او پی یو (OPU)ڈاکٹر عمارسہیل ،مرکزی صدرذیشان انور اور صدر اوپی یو پاکستان ندا ارتضیٰ نے عمران زاہد کھوکھرکے نام اپنے خصوصی پیغام میں اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ عمران زاہد کھوکھر اپنی بہترین صلاحیتوں سے او پی یو کی ترقی کیلئے مثالی خدمات سرانجام دیں گے ۔اس موقع پر اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے عمران زاہد کھوکھر نے کہا کہ پاکستانی ایک عظیم قوم ہیں جو اپنی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا رہے ہیں ۔اوورسیزپاکستانی یونٹی دنیا بھر کے اوورسیزپاکستانی بھائیوں کی نمائندہ بہترین تنظیم ہے اور دیارِ غیر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے پاکستانیوں کی مشکلات ،مسائل اور حقوق کیلئے موثرآواز ہے۔انہوں نے مرکزی چیئرمین او پی یو (OPU)ڈاکٹر عمارسہیل ،مرکزی صدرذیشان انور اور صدر اوپی یو پاکستان ندا ارتضیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی۔انشااللہ میں اپنی اعلیٰ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی حتی المقدور کوشش کروں گا ۔جبکہ ضلع بھر کی سیاسی،سماجی و ادبی اور صحافتی شخصیات نے عمران زاہد کھوکھر کوپاکستان میں اوورسیزپاکستانی یونٹی سوشل میڈیا صدرمقررہونے پر بھرپورمبارکبادپیش کی ہے۔