شیرگڑھ۔ چوچک روڈ 4/1ALکے قریب رکشہ اور مرغیاں سپلائی والی وین میں ٹکرکے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔مرحومہ یاسمین چاربچوں کی ماں تھی جو بچوں کیساتھ رکشہ پر جا رہی تھی کہ مرغیوں والی گاڑی کیساتھ ایکسیڈنٹ ہوگیا حادثے میں یاسمین کے تین بچے اور رکشہ ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگئےجنہیں رورل ہیلتھ سنٹر حبیب آباد لایا گیا تاہم تشویشناک حالت کے باعث انہیں لاہور ریفر کردیا گیا۔
