شیرگڑھ ،حضرت ابراہیم المعروف داود بندگی کرمانی کے عرس مبارک کی آٹھ روزہ تقریبات شروع 201

شیرگڑھ ،حضرت ابراہیم المعروف داود بندگی کرمانی کے عرس مبارک کی آٹھ روزہ تقریبات شروع

دیپالپور کے نواحی علاقے شیرگڑھ میں حضرت ابراہیم المعروف داود بندگی کرمانی کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ملک بھر اور بیرون ملک سے لاکھوں زائرین کی شرکت متوقع ہے یاد رہے یہ عرس آٹھ روز تک جاری رہے گا۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے خصوصی طور پر سیکیورٹی کا فول پروف انتظام کرتے ہوئے 1200اہلکاروں کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔جبکہ ٹریفک کی روانی کو متاثر ہونے سے بچانے کیلئے مزید اہلکار بھی تعینات ہیں ۔

دوسری جانب کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی طرف سے ریسکیو اہلکار مختلف پوائنٹس پر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں