relly on labour day held in depalpur 473

شیرگڑھ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شیرگڑھ میں ریلی نکالی گئی

شیرگڑھ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر شیرگڑھ میں ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مزدور تنظیموں نے شکاگو کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ریلی میں مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکا نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھےریلی اختر آباد روڈ سے شروع ہو کر کرنل چوک پر پہنچ کر اختتام ہو ئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مہنگا ئی نے مزدور طبقے کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ہےحکو مت کی جا نب سے مزدور کی ماہانہ اجرت مقرر تو کی جا تی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو تا آج مزدور کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ اپنے گھر کا نظام بھی چلا سکے
ریلی میں مختلف شرکاء نے خطاب کیا جس میں مہر محمد طارق سید احتشام اکبر،نور شاہین عبدالرزاق شیخ محمداسلم نثار وغیرہ شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں