jamshed dasti in sher garh 579

شیر گڑھ ،حکمران اپنے فرائض چھوڑ کرعوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے میں مصروف ہیں جمشید دستی

شیر گڑھ (عمران زاہد کھوکھر سے)حکمران اپنے فرائض چھوڑ کرعوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے میں مصروف ہیں جمشید دستی تفصیلات کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید دستی نے گزشتہ روز امیدوارایم پی اے حلقہ پی پی 186 ماہر قانون دان ناصر چوہان کی دعوت پر شیر گڑھ کا دورہ کیا اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نواحی گاوں 20ون اے ایل میں منعقدہ جلسہ میں شرکت بھی کی ایم این اے جمشید دستی جب جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور پارٹی ورکروں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے خوش آمدید کہا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے MNAجمشید دستی نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کا بیٹرہ غرق کر ڈالا ہے عدالتی غیر جانبدارانہ نااہلی کے فیصلہ کو خوش دلی سے میرٹ پر قبول کرنے کی بجائے عوام کو جھوٹے پراپیگنڈاسے گمراہ کرنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے انہیں معلوم نہیں کہ اب شعور بیدار ہوچکا ہے اور عوام ان کی شعبدہ بازیوں کو سمجھنے لگے ہیں حکمرانوں نے عوام سے ان کے جینے کا حق چھین لیا ہے عام آدمی کی زندگی دن بدن مشکل ہوتی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر اپنا اور اپنی آنے والی نسلوں کا بھلا چاہتے ہیں توووٹ کا درست اور جائز استعمال کریں کیونکہ کے ووٹ سے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں