صادق آباد،دریائے سندھ میں بارات والی کشتی الٹ گئی،چالیس افراد جاں بحق

صادق آباد میں شادی کی تقریب قیامت صغریٰ میں تبدیل ہوگئی اور ایک ہی فیملی کے تقریباََ چالیس افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

واقعہ کچھ یوں ہوا کہ سردار پور میں شادی کی ایک تقریب تھی جس میں شرکت کیلئے پوری فیملی کے مرد و خواتین اور بچے کشتی میں سوار ہو کر دریائے سندھ پار کر رہے تھے کہ کنارے کے قریب کشتی کا ایک تختہ ٹوٹ گیا اور کشتی چند ہی لمحوں میں ڈوب گئی جس کے بعد علاقے میں قیامت صغریٰ کا منظر تھا۔

ریسکیو ادارے فوری موقع پر پہنچے اور پینتالیس افراد کو بچا لیا گیا تاہم اس کے بعد نعشیں ہی نکلیں اور ایک محتاط اندازے کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد چالیس سے زائد ہے۔

حادثے میں بچنے والوں نے بتایا کہ اس شادی کی تیاری کئی ماہ سے جاری تھی مگر ہمیں کیا پتہ تھا کہ ہم شادی نہیں موت کے قریب جا رہے ہیں ہمارا پورا خاندان عورتوں سے خالی ہو گیا ہم برباد ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button