دیپالپور،حویلی روڈ پر ٹریفک حادثہ ایک جاں بحق،تین بچے زخمی ،نورسمند اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے کیلئے دیپالپورآرہاتھا کہ ڈالے کیساتھ ایکسیڈنٹ ہوگیا تفصیلات کے مطابق بہاولداس کا رہائشی نورسمند اپنے تین بچوں کو موٹرسائیکل پر سکول چھوڑنے کیلئے دیپالپور آرہاتھا کہ دیپالپور حویلی لکھاروڈ پرڈی پی ایس سکول کے قریب تیز رفتار ڈالے نے اسے ٹکرماردی جس کے باعث نورسمند موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے تینوں بچے زخمی ہوگئے جن کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
