صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا دورہ اوکاڑہ
اوکاڑہ, صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اپنی ذات سے نکل کر دوسروں کی تکلیف اور دکھ کو دور کرنے کے لئے کام کرنے والے لوگ قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں غریب لوگوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے ہر شخص اپنا حصہ ڈالے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن ہے کہ ہر ایک کو تعلیم اور صحت کی سہولت ملے پاکستانی قوم کو اگر تعلیم اور صحت کی سہولیات دی جائیں تو یہ ہر میدان میں پوری دنیا کا مقابلہ کریں گے بجٹ میں تعلیم اور صحت پر فوکس کیا گیا ہے جبکہ ماضی میں ان ضروری شعبوں پر توجہ نہیں دی گئی پی ٹی آئی کی عوام دوست حکومت نے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کو سہولیات دینے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں رواں مالی سال میں 72 لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت دیں گے اور سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی پینل پر لیا گیا ہے جہاں پر نہ صرف غریب مریضوں کا علاج ہوگا ،ان کو ادویات دی جائیں گی اور ان کو آنے جانے کا کرایہ بھی دی جائے گا اس سہولت سے 72 لاکھ خاندانوں کے ساڑھے تین کروڑ سے چار کروڑ لوگ مستفید ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں مخیر حضرات کے تعاون سے 62 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گائنی بلاک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اوکاڑہ کے مخیر حضرات چوہدری عبداللہ طاہر ،چوہدری سلیم صادق،میاں عبدالرشید بوٹی ،رائے احمد حسن ،قمر عباس مغل و دیگر کے تعاون سے گائنی بلاک تعمیر کیا گیا ہے جس میں 80 ہزار مریضوں کاسالانہ علاج معالجہ ہو سکے گا اس بلاک میں 15 بیڈ تین لیبر روم سمیت الٹراساونڈایکسرے سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہونگی جبکہ 6 لیڈی ڈاکٹر زاور 15 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور نرسز ڈیوٹی سر انجام دیں گی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اور صاحب استعداد لوگوں کو محروم معیشت کی خدمت کے لئے آگے آنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں بہت جلد ایڈز کنٹرول سینٹر قائم کیا جا رہا ہے اور یہ پنجاب کا انیسواں ضلع ہے جس میں یہ سینٹر بنایا جا رہا ہے جہاں پر سکریننگ اور علاج کی سہولیات دستیاب ہونگی اور انشاء اللہ اس سال کے آخر تک پنجاب کے تمام اضلاع میں ایڈز کنٹرول سینٹر کام شروع کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو پنجاب بھر میں ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی 50 فیصد سیٹیں خالی تھیں ہم نے اب تک11 ہزار ڈاکٹرز ساڑھے 5 ہزار نر سز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کئے ہیں جبکہ 2 ہزار سپیشلسٹ ڈاکٹر ز کو ریگولر بنیادوں پر بھر تی کر کے اضلاع میں بھیجا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انستھیز یا کے ماہرین کے ساتھ میڈیکل آفیسر کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے تاکہ ہسپتالوں میں آپریشن کے مریضوں کو کسی وقت کا سامنا کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز شدید مجبوری کے علاوہ مریضوں کو دوسرے ہسپتال میں ریفر نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی پہلی حکومت ہے جو کہ ہیومن ریسورس کی ڈویلپمنٹ پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی نیت صاف ہے اور وہ لوگوں کو درد رکھتے ہیں لوگوں کی تکلیف دیکھ کر دکھی ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مخیر حضرات کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا لوگوں کو بتائے اور انہیں ترغیب دے کہ مخیر حضرات کے طرز عمل پر ہ میں ایک دوسرے کے دکھ درد کے ازالہ کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر مشکل وقت ضرور ہے لیکن کوشش ہے کہ چوراچکوں سے جان چھوٹ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مخلوق خدا کی خدمت کریں گے ان کو دنیا و آخرت میں اجر ملے گا ماضی میں حکمرانوں نے ہسپتالوں پر توجہ نہیں دی اور اپنے علاج کے لئے بھی کوئی ہسپتال نہیں بنایا ہمارے ہسپتال بہتر ہیں اگر ضرورت پڑی تو ہم ،ہمارے بچے ،وزیر اعظم عمران خان بھی انہی ہسپتالوں میں علاج کروائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی تعمیر و ترقی کے لئے 45 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں پنجاب بھر میں 9 نئے ہسپتال بنائے جائیں گے جبکہ 5 مدر چائلڈ ہسپتال بنا رہے ہیں اب دور دراز علاقوں اور ساوَتھ کا بجٹ لاہور پر خرچ نہیں ہو گا ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے نئے گائنی وارڈ کا افتتاح کیا اور اس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر مریم خاں ،ضلعی انتظامیہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ،ایم ایس رائے نیاز احمد سمیت پی ٹی آئی کی مقامی قیادت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
Yaad Rakhne Ki Baatain
Posted By Farah Gulzar
Posted On : Aug 11, 2018
Random Post
New Pages at Social Wall
New Profiles at Social Wall
Connect with us
Google +
RSS