رینالہ خورد،صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید رینالہ خورد پہنچ گئے جہاں انہوں نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے افتتاح کےسلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے چارمئی کو متوقع دورے کے انتظامات کا جائزہ لیا.اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل ،ڈی سی اوکاڑہ مریم خان اسسٹنٹ کمشنررینالہ حمزہ نوید اور اے ایس پی میڈیم حنا نیک بخت بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.اس سے قبل انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف کا معاملہ بیماری والا نہیں بلکہ فراری والاہےوہ یہاں سے فرار ہونا چاہتے ہیں کیوں کہ جہاں بندے کا مال و دولت اوراولاد ہو اوردل لگے وہ وہاں ہی جانا چاہتا ہے.نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئے بلدیاتی نظام سے انقلاب برپا ہو گا اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں گے اور عوام بااختیار ہوں گےانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کہیں نہیں جارہے حکومت صحیح سمت میں جا رہی ہے عمران خان تمام وعدے پورے کریں گے اپوزیشن کا احتجاج بے معنی ہے.صوبائی وزیر نے پناہ گاہ کی تعمیر پر ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین بھی پیش کیا.
